• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زندہ پیر گھمکول شریف کا عرس آج شروع ہوگا، چوہدری اعجاز ملہی

مانچسٹر (نمائندہ جنگ) چوہدری اعجاز ملہی کاکا نے کہا ہے کہ صوفیائے اسلام کی بڑی خدمات ہیں۔ زندہ پیر گھمگھول شریف نے انسانیت کی خدمت اور باہم محبت کا درس دے کر ذکر الٰہی سے دلوں کو جوڑنے کی شمع جلائی جس کی روشنی میں نہ صرف پاکستان بلکہ آج پوری دنیا میں فیض عام ہے۔یہ بات انہوں نے استاد صوفی محمد صفدر کی طرف سے ایصال ثواب کی تقریب کے موقع پر کی۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ، یورپ، امریکہ، کینیڈا میں درجنوں مساجد اسلامک سینٹرز قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ان کا سالانہ عرس مبارک گھمکول شریف کوہاٹ کے پی کے میں شروع ہورہا ہے جس میں دنیا بھر سے سیکڑوں عاشقان رسولؐ اور صوفیائے کرام شرکت کریں گے اور عقیدت کے پھول نچھاور کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ یورپ میں نوجوانوں کو اولیائے کرام بزرگان دین سے رابطے رکھنے چاہئیں اور ان کی تعلیمات محبت کو عام کرنا چاہیے۔ سماجی رہنما استاد صوفی محمد صفدر نے کہا کہ برطانیہ، یورپ میں بڑی تعداد میں مساجد کا قیام مشائخ و علمائے کرام کی دینی تبلیغ کی اور محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے زندہ پیر آف گھمکول شریف کی دینی خدمات پر روشنی ڈالی۔
تازہ ترین