• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر کے لئے عالمی ضمیر کو جھنجوڑنا ہوگا، محمد ناصر اقبال خان و دیگر

لندن (پ ر) ہیومن رائٹس موونٹ کے مرکزی صدر محمد ناصر اقبال خان، چیف آرگنائزر میاں محمد سعید کھوکھر، مرکزی آرگنائزر رابعہ رحمٰن، سیکرٹری جنرل محمد رضا ایڈووکیٹ، سینئر نائب صدور ندیم اشرف، سلیمان پرویز، میاں زاہد لطیف، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نسیم الحق زاہدی، صدر مدینہ منورہ سرفراز خان نیازی، صدر کراچی یونس میمن، صدر پنجاب محمد یونس ملک، صدر چنیوٹ رانا شہزاد ٹیپو، صدر فیصل آباد ندیم مصطفیٰ، صدر ٹیکسلا سردار منیر اختر اور صدر قصور میاں اویس علی نے کہا ہے کہ کشمیری وں کی آزادی کے لئے عالمی ضمیر کو جھنجوڑنا ہوگا۔ مقتدر قوتوں کو مجرمانہ خاموشی توڑنا ہوگی۔ مودی دنیا کا متعصب ترین حکمران ہے۔ اس کے انتہا پسندانہ مزاج نے امن کو دفن کر دیا۔ مودی مائنڈ سیٹ عالمی امن اور انسانیت کے خطرہ ہے۔ آزادی کشمیریوں کو بنیادی انسانی حق ہے جو بندوق اور بارود سے سلب نہیں کیا جا سکتا۔ مقتدر قوتوں کو عالمی امن اور عالمی بھائی چارے کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد ناصر اقبال خان نے کہا کہ دنیا میں امن کا راستہ انصاف اور مساوات سے ہو کر جاتا ہے۔ بھارتی درندے جموں کشمیر میں مرد و خواتین اور بچوں میں کوئی تفریق نہیں کر رہے آزادی کی تحریک اب نہیں دبائی جا سکتی۔
تازہ ترین