• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میںکشمیر نیشنل ڈےخا ص حکمت عملی کے تحت منایا جاتا ہے،محمود کشمیری

لندن (پ ر)نیپ برطانیہ کے صدر محمود کشمیری نے نے کہا ہے کہ برطانیہ میں24اکتوبر کو کشمیر نیشنل ڈےخا ص حکمت عملی کے تحت منایا جاتا ہے۔1997میں کشمیر نیشنل آئڈنٹٹی کمپین کے زیر اہتمام ایک کمپین کے بعدبرطانیہ میں بسنے والے آٹھ لاکھ برٹش کشمیریوں کی الگ قومی شناخت کو تسلیم کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ چند سال پہلے عمران حسین ایم پی جو اس وقت بریڈفورڈ کے لیڈر تھے ،نے بھی اس کمپین میں ہماری بھرپور مدد کی ۔میری ان کے ساتھ اس کاز پر بے شمار میٹنگز ہوئیں جس پر عمران حسین نے کشمیر نیشنل ڈے کو آفیشلی طور پر یو کے میں منانے کے لئے بھرپور تعاون کیا ۔ اس کمپین میں کے ڈی ایف کے رہنما سردار آفتاب نے بھی اہم کردار ادا کیا ۔ پار لیمنٹ ہاوس لندن میں دوبار لابنگ بھی ہو چکی ہے جس سے تقریبا ًساٹھ کے قریب ممبران نے ارلی ڈے موشن پر دستخط بھی کئے تھے ۔ تب بھی چند لوگوں کی جانب سے اس کی مخالفت کی گئی جو یو کے میں کشمیریوں کی الگ شناخت کو تسلیم کروانے کے مخالف تھے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر نیشنل آئڈنٹٹی کمپین کے تحت یو کے میں کشمیریوں کو الگ خطہ سے تعلق رکھنے والی قوم کے طور تسلیم کیا گیا ہے اور اسی وجہ سے پرچم کشائی کی تقریب آفیشلی طور پر منائی جاتی ہے جس میں پارلیمنٹ کے ممبران بھی شامل ہوتے ہیں ۔
تازہ ترین