| |
Home Page
ہفتہ 02 محرم الحرام 1439ھ 23 ستمبر 2017ء
October 21, 2016 | 12:00 am
ڈیگنہام قتل کے سلسلے میں تیسرے شخص پر چارج عائد

Todays Print

لندن (جنگ نیوز)ڈیگنہام میں 25ستمبر کو ہونے والے راجہ علی کے قتل پر ایک تیسرے شخص پر چارج عائد کردیا گیا۔ ونسٹیڈ گارڈنز، ڈیگنہام کے 33سالہ رہائشی ڈینیل پال ولیج پر بدھ 19اکتوبر کو چارج عائد کیا گیا ہے۔ اسے پولیس کی حراست میں بارکنگ سائیڈ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اولڈبیلی پر دو مزید افراد کا قتل کے الزام پر ریمانڈ دیا گیا۔ ان میں راچ فورڈکلوز، ایسٹ ہام کے 25سالہ رہائشی ابوبکر عمر۔بانا اور نارتھ فوک روڈ، ڈیگنہام کے 21سالہ موسیٰ جلو شامل ہیں۔ 21سال عمر کے تین افراد سمیت 26اور27 سال کے پانچ افراد بھی گرفتار کئے گئے تھے جنہیں وسط اور نومبر کے آخری ہفتے کی تاریخوں پر عدالت میں طلب کیا گیا ہے۔