• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
قارئین کی دلچسپی کے لئے یہ سلسلہ ’’جنگ ڈسکس‘‘ شروع کیا گیا ہے جو دراصل گزشتہ روز سب سے زیادہ پڑھے جانے والے کالم پر کچھ قارئین کے فیڈ بیک کے انتخاب پر مشتمل ہے۔یہ فیڈ بیک www.jang.com.pkکے کالموں پر موصول ہوتا ہے۔(ادارہ)
(21اکتوبر2016)ایہہ پُتر ہٹاں تے نئیں وکدے
ارشاد بھٹی
٭بلا شبہ پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے۔ اس لئے اِس کے 20کروڑ عوام کے مستقبل کا فیصلہ چند لوگ نہیں کر سکتے۔اس ضمن میں عوامی آراء کا خیال بھی رکھا جانا چاہئے۔ (ڈاکٹر محمد فاروق)
٭ہماری تنزلی کی شکار معیشت کی سب سے بڑی وجہ یہی ہے کہ ہمارے ملک کے بڑے سرمایہ کار حضرات خود تو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا نہیں چاہتے اور خواہش کرتے ہیں کہ ملکی معیشت بہتر ہو جائے۔(اویس مختار،لاہور)
٭میں آپ کے موقف کی مکمل حمایت کرتا ہوںکہ ہمارے حکمران صرف اپنا سوچتے ہیں۔عام عوام کو دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں اور حکمران طبقہ امیر سے امیر تر ہوتا چلا جا رہا ہے۔(رائے محسن)
٭یہ کہنا بالکل درست ہیکہ ہمیں اپنی یہ غلط فہمی دور کر لینی چاہئے کہ کسی نئی سیاسی قیادت کے آنے سے ہمارے حالات بدل جائیں گے۔(محمد فیصل بیگ)
٭پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے سے ڈرنے والے افراد کو یہ بھی جان لینا چاہئے کہ ملکی معیشت کی اس قدر ابتری کے ذمہ دار بھی وہی لوگ ہیں۔جو اپنا سرمایہ دیگر ممالک میں منتقل کر کے پاکستان کو غیر محفوظ ملک ظاہر کر رہے ہیں۔(جمشید علی)
٭بد قسمتی سے ہمارا المیہ یہی ہے کہ جب بھی کوئی نا خوشگوار واقع پیش آتا ہے تو ہم اصل قصوروار کو چھوڑ دیتے ہیں اور حقیقت پر پردہ ڈالنے کے لئے کسی مظلوم کو قربانی کا بکرا بنا کر پیش کر دیا جاتا ہے۔(علی عمران، کراچی)
٭آپ کا کالم حقیقت پر مبنی ہے۔ہمارے بیشتر حکمران اور سیاستدان عوام کے سامنے ہمیشہ تصویر کا ایک رُخ رکھتے ہیں اور دوسرے رُخ کی پردہ پو شی کی جاتی ہے۔(محمد احمد ،راولپنڈی)
٭ہماری حکومت عوامی وسائل اور قومی خزانے کو ذاتی مقاصد کے حصول کے لئے استعمال کر نے کے بعد عوام کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے قرضے لے رہی ہے۔(قاسم زبیر،ملتان)
٭میرے نزدیک ہمارے حکمرانوں کو عوامی وسائل کو ذاتی آسائشات کے لئے استعمال نہیں کرنا چاہئے۔(حسن رضا بٹ، شیخوپورہ)

.
تازہ ترین