• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحصیل کونسل کے عملہ کو شرقپور شریف چوک میں پارکنگ فیس وصول کرنے سے روک دیا

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )تحصیل کونسل کے عملہ کو شرقپور شریف چوک میں ایک گروپ نے زبردستی پارکنگ فیس وصول کرنے سے روک دیا اور عملے کو وہاں سے بھاگ جانے پر مجبور کردیا ، ٹی ایم او فدا افتخار میر نے اس گروہ کے خلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے تھانہ سٹی اے ڈویژن میں رپورٹ بھیج دی ہے، دریں اثناء خادم حسین روڈ پر پارکنگ فیس وصول کرنے کیلئے جانیوالے تحصیل کونسل کے ملازم اشرف کا مقامی رکشہ ڈرائیور سے جھگڑا ہوگیا جس نے ٹی ایم اے کے ملازم کو شدید زدوکوب کیا اس بارے میں ٹی ایم اے نے رپورٹ تھانہ سٹی بھیج دی ہے۔
تازہ ترین