• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرمیڈیٹ کے سپلیمنٹری امتحانات کے لئےشیخوپورہ کی حدود میں دفعہ 144کا نفاذ

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ کے سپلیمنٹری امتحانات کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق کل 22 اکتوبر سے شروع ہونے والے امتحانات کے پیش نظر شیخوپورہ کی حدود میں دفعہ 144کا نفاذ کر دیا گیا ۔ امتحانی مراکز کو بوٹی مافیا سے پاک رکھنے اور کسی بھی قسم ناگہانی صورت حال سے بچنے کے لئے دو دن تک نافذ العمل ر ہنے والی دفعہ 144 کے تحت غیر قانونی کارروائی عمل میں لانے والوں کے خلاف سخت قانونی ایکشن لیا جائے گا ۔
تازہ ترین