• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکیل پر قاتلانہ حملے کیخلاف وکلاء کا احتجاج

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ)ینگ لائر رانا اظہر مشتاق پر قاتلانہ حملہ کے خلاف شیخوپورہ کے وکلاء دن بھر سراپا احتجاج بنے رہے ، وکلاء نے صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میاں پرویز حسین ، جنرل سیکرٹری محمد طارق چیمہ، سینئر وکلاء چوہدری افتخار احمد کسانہ، ملک نصر اللہ وٹو، رانا زاہد محمود، میاں عبدالسعید ، طاہر شہزاد کمبوہ، عاصم حمید بھنگو کی زیر قیادت مکمل طور پر عدالتوں کا بائیکاٹ کیا اور ضلع کچہری میں احتجاجی مظاہرہ کیا، ینگ لائر رانا اظہر مشتاق ایڈووکیٹ گزشتہ رات محلہ جمیل ٹاؤن میں اپنے گھر کے باہر موبائل فون پر بات کررہا تھا کہ وہاں اچانک موٹر سائیکل پر آنے والے دو مسلح افراد نے اسے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔
تازہ ترین