• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن کا ناسور ملک کو گھن کی طرح چاٹ رہا ہے،میاں مقصود

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ کرپشن کا ناسور ملک کو گھن کی طرح چاٹ رہا ہے اور ایسے لوگوں پر شرم آتی ہے جو کرپشن مافیا کے حق میں دن رات بیان بازی کرکے خود بھی شریک جرم ہورہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں جماعت اسلامی یوتھ ضلع شیخوپورہ کے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل یوتھ سے وابستہ ہے ۔، ماضی میں جس طرح ملک کو لوٹا گیا حکمران چاہتے ہیں کہ اس کا احتساب نہ ہو ۔
تازہ ترین