• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای پی آئی پروگرام میں بے ضابطگیوں کے مبینہ الزامات کی تحقیقات شروع

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)محکمہ صحت میں بین الاقوامی اداروں کی مدد سے چلنے والے ای پی آئی پروگرام میں بدعنوانیوں اور بے ضابطگیوں کے مبینہ الزامات کی تحقیقات شروع ہوتے ہی اہم انکشافات ہوئے ہیں، باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ ماضی میں محکمہ صحت میں ہونیوالی ترقیوں کا تمام ریکارڈ بھی غائب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور نرسوں کی حالیہ بھرتیوں کے بارے میں بھی بعض باتیں سامنے آئی ہیں جبکہ محکمہ صحت میں تمام پر کشش عہدوں پر دوبارہ ایسے جونیئر اور سینئر کلرکوں کو تعینات کردیا گیا ہے جن کو سابق ڈی سی او   کرن خورشید نے نہ صرف دوسری تحصیلوں میں تبدیل کردیا تھا ۔
تازہ ترین