• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جائیداد کے تنازع پرچچا نے 12سالہ بھتیجا اغواء کر لیا

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )صفدر آباد میں جائیداد کے تنازعہ پرچچا نے اپنے 12سالہ بھتیجے کو اغواء کرلیا ، بتایا گیا ہے کہ کچھ عرصہ قبل خاتون بشریٰ ناز کا خاوند غلام مصطفی انتقال کرگیا تھا جس کے بعد اس بیوہ خاتون کا اپنے سسرالیوں کے ساتھ جائیداد کا تنازعہ شروع ہوگیا جس پراسکے دیور نے اپنے 12سالہ بھتیجے عبدالرحمن کو اغواء کرلیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم مغوی برآمد نہ ہوسکا۔
تازہ ترین