• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری افسران کوپوکی مون گیم ڈائون لوڈ کرنے سے روک دیاگیا

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سکیورٹی بورڈ نے پوکی مون گیم کو ڈاؤن لوڈکرنے سے روکنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں،گیم خودکارطریقے سے جی پی ایس /کیمرہ میں تبدیل ہوکرتمام موجود ریکارڈ اور اردگردکے مناظرکی تصاویرلی جاسکتی ہے،تمام سرکاری افسران کوسرکاری امورکے دوران گیم ڈاؤن لوڈ کرنے سے روک دیاگیا۔نیشنل ٹیلی کام اینڈانفارمیشن ٹیکنالوجی سکیورٹی بورڈپاکستان نے چاروں صوبائی حکومتوں،تمام وزارتوں، ڈویژنوں کےسیکرٹریزکوجاری کردہ مراسلے میں بتایاہے کہ پوکی مان گوایک فری پلے گیم ہے جوتمام اینڈرائڈ ڈیوائسزاورکمپیوٹرزپرڈاؤن لوڈکی جاسکتی ہے،یہ گیم جولائی 2016ءمیں چندمخصوص ملکوں میں جاری کی گئی ہےتاہم دفاعی اداروں نے اس پرپابندی لگادی ہے ،پاکستان میں بہت سے یوزرزغیرروایتی ویب سائٹس سے اسے ڈاؤن لوڈکرنے کی کوشش کرتے ہیں۔یہ گیم خودکارجی پی ایس /کیمرہ میں تبدیل ہوکرتمام ریکارڈ اوراردگردکی سرگرمیوں کی تصاویر اورویڈیو بناسکتی ہے۔ اس گیم کوجی میل اکاونٹ تک مکمل رسائی حاصل ہوتی ہے اوریہ تمام ای میلزکوپڑھ لینے کی صلاحیت کے ساتھ اس جگہ کی لوکیشن اوررابطوں کوبھی ریکارڈکرسکتی ہےجس کاسرکاری استعمال انتہائی خطرناک ہے۔لہٰذاتمام محکمہ جات کے آفیسرز،سٹاف کواس گیم کو انسٹال /ڈاؤن لوڈ کرنے سے  روک دیاگیاہے اورحکومت پنجاب نے سینئرممبربورڈآف ریونیو،ایڈیشنل چیف سیکرٹری، چیئر مین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، آئی جی پنجاب، چیئر مین انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈسمیت صوبہ بھر کے ڈویژنل کمشنرز، ڈی سی اوز کو فوری ان ہدایات پرمکمل عملدرآمد کاحکم دیاگیاہے۔
تازہ ترین