• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن کی اہمیت اجاگرکرنے کیلئے احمد پور اور اوچ شریف میں اجلاس

بہاولپور(سٹی رپورٹر)  امن کی اہمیت اور ذمہ دارانہ خیرات کے تصور کو اجاگر کرنے کے لئے تحصیل احمد پور شرقیہ کی دس یونین کونسلوں کے نو منتخب لوکل باڈیز کے ارکان اور چار سو سے زائد نوجوانوں کی تربیت اور فیلڈ ورک مکمل ہونے پر انفرادی تجربات پر تبادلہ خیالات کیلئے دو الگ الگ اجلاس احمد پور اور اوچ شریف میں منعقد ہوئے،تربیت اور اجلاس کا اہتمام الصادق ڈیزرٹ ویلفئر آرگنائزیشن نے کیا،احمد پور شرقیہ بار ایسوسی ایشن کے صادق ہال میں منعقدہونے والے اجلاس میں ایم این اے میاں نجیب الدین اویسی مہمان خصوصی تھے جبکہ تقریب کی صدارت  نذر حسین اسلم ایڈووکیٹ  نے کی، مہمانوں میں  سردار ابوذر پٹھان  ، زبیر خان لاشاری، فیض محمدخاکوانی اور ریاض احمد بلوچ شریک ہوئے، میاں نجیب الدین اویسی نے اپنے خطاب میں الصادق ڈیزرٹ ویلفیئر آرگنائزیشن کی  کاوش کو سراہتے ہوئے کہاکہ درحقیقت یہ ملک میں قیام امن کے لئے حکومتی کوششوں کا ہی ایک تسلسل اور حکومت کا ہاتھ بٹانے کے مترادف ہے،صدر مجلس نذر حسین اسلم نے  کہا کہ جو غیرسرکاری ادارے ملکی مفاد کے لئے ایسے کام میں کر رہے ہیں وہ لائق تحسین ہیں۔سردار زبیر لاشاری اور سردار فیض خاکوانی نے  کہاکہ ہماری یونین کونسلوں کی یوتھ کو تربیت دیکر آپ نے ان کومہا رت دے دی ہے جس کی مدد سے ہم کسی بھی سماجی برائی کا راستہ روک سکتے اور لوگوں کی بھلائی کے کام کو آسانی سے سرانجام دے سکتے ہیں، اس موقع پرریاض بلوچ نے اپنی تنظیم کی خدمات کا مختصر تعارف پیش کیا، پروین عطا نے کہاکہ  ملک اور آئین کا تحفظ وکیل ہی کریں گے، قبل ازیں اوچ شریف بوائز ہائی سکول میں منعقد ہونے والے اجلاس کی صدارت سید ناصر بخاری نے کی جبکہ دیگرمہمانوں میں  ہیڈماسٹر محمودالحسن انصاری، صدر انجمن تاجران محمد یوسف،پروین ملک،ریاض بلوچ، رانا عامر شہزاد،فیصل شہزاد، تیمور ریاض، نذیر خالد اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نوجوان اور بزرگ شہریوں نے شرکت کی،اس موقع پر ناصر بخاری نے  کہاکہ یہ سرزمین بہت ذرخیز ہے اور اس پرہمیشہ سے بزرگوں کا سایہ رہاہے اس لئے یہ امن اور سلامتی کا خطہ رہاہے۔انہوں نے نوجوانوں کی اس تربیت کیلئے الصادق کی کاوشوں کو سراہا، دونوں اجلاسوں میں یونین کونسل اوچ گیلانی،بختیاری،چناب رسولپور،صادق آباد،راجڑ ہو،محراب والا،غوث پور،سکھیل،کوٹلہ موسی ٰ  اور خرم پور کے مقامی حکومتوں کے نو منتخب نمائندوں اور یوتھ نے شرکت کی جبکہ فیلڈ افسران میں راشدہ عطا ملک،سلمیٰ بی بی ،اجمل قریشی،محمدساجداورصالح محمد شریک ہوئے۔
تازہ ترین