• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹر مینجمنٹ بہاول پور،رحیم یار خان اور بہاول نگر کے ملازمین کا فرید گیٹ پر دھرنا

بہاولپور(سٹی رپورٹر) آل پنجاب واٹر مینجمنٹ ایمپائز ایسوسی ایشن ایپو امپا کی کال پر پنجاب بھر کی طرح بہاول پور میں بھی ملازمین نے مکمل ہڑتال کی اور  بہاول پور،رحیم یار خان اور بہاول نگر کے ملازمین نے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر فرید گیٹ پر احتجاجی دھرنا دیا، دھرنے میںایپکا رہنمافخرالرحمن اظہر کی قیادت میں بہاول پور کے سرکاری اداروں کے  ملازمین نے بھی  شرکت کی اس موقع پرفخرالرحمن اظہر سمیت واٹر مینجمنٹ   کےعمر حیات،فاران طارق ،اطہر شاہ ،شارق نعیم،عبدالغفار ،اختر عالم،محمد فاروق ورک،علی اعجاز ،امتیاز بشیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واٹر مینجمنٹ  کے 1800 سو سے زائد ملازمین گزشتہ 12 سال سے کنٹریکٹ پر کام کر رہے ہیں مگر حکومت نے وعدے کے باوجود آج تک ہمیں ریگولر نہیں کیا ،گزشتہ سال بھی احتجاج اور بھوک ہڑتال کے بعد سیکرٹری ایگری کلچر نے وعدہ کیا کہ سٹاف کی ریگولر ائزشن سمری جلد موو کر دی جائے گی آ ج تک اس میں بھی پیش رفت نہیں ہو سکی مقررین نے کہا کہ اگر ہمیں ریگولر نہ کیا گیا تو ہم پنجاب اسمبلی کے سامنے تادم آخر بھوک ہڑتال کریں گے
تازہ ترین