• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کےپارٹی کے بلا مقابلہ مرکزی صدر، شہباز شریف کے صوبائی صدر منتخب ہونے کی خوشی میں مٹھائی تقسیم

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بہاولپور سمیت پنجاب کے مختلف مقامات پر انٹراپارٹی انتخابات میں وزیر اعظم نواز شریف کے بلا مقابلہ مرکزی صدر اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے صوبائی صدر منتخب ہونے کی خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں جبکہ کارکن بھنگڑے ڈالتے ہوئے قیادت کے حق میں نعرے لگاتے رہے،مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ  کے ضلعی صدر خرم بٹ کی رہائش گاہ پر کارکنوں نے کارکنوں نےجشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کیں،محمد آصف سہمی،سید محمد احمد،ملک عادل انور،شیخ دلشاد،محمد ذیشان شانی،ڈاکٹر محمد محسن سمیت دیگر کارکنوں نے پارٹی انتخابات کو جمہوریت کی بہترین مثال قرار دیا۔
تازہ ترین