• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب بھر کے پارکوں میں نصب جھولوں کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی‘انسپکشن کرانے کی ہدایت

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پنجاب  بھر کے تفریحی پارکس میں نصب جھولوں کے استعمال پر فوری پابندی عائد کردی، 31اکتوبر تک تمام مکینکل جھولوں کی انسپکشن کرانے اوررپورٹ بھجوانے کی ہدایت کر  دی گئی، لوکل گورنمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر کے ڈی سی اوز کوجاری مراسلے میں بتایاگیاہے کہ کمپیٹنٹ اتھارٹی نے صوبہ بھر میں تفریحی پارکس میں نصب جھولوں  کے استعمال پر فوری طورپر پابندی عائد کردی ہے اورہدایت کی ہے کہ پارکس میں نصب جھولوں سمیت تمام مکینیکل جھولوں کی انسپکشن 31اکتوبر تک کروائی جائے اوراس چیز کویقینی بنایا جائے کہ ان جھولوں کامعیار عالمی معیار  کے مطابق ہے۔
تازہ ترین