• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کم عمرموٹرسائیکل رکشا ڈرائیورز حادثات کا سبب بننے لگے‘ کارروائی کی جائے:شہری

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کم عمرموٹرسائیکل  رکشا ڈرائیورز نے عوام کوذہنی مریض بناکررکھ دیاہے، نئی سبزی منڈی دوبئی چوک میلاد چوک تالاری اڈہ حادثات معمول بن چکے ہیں ایس پی ٹریفک فوری کاروائی کرے،شہریوں محمدعلی‘ محمد ساجد چشتی‘ سفیان ارائیں ودیگرنے کہا کہ کم عمرڈرائیوربغیرلائسنس اورناتجربہ کاری کیوجہ سے موت کے سوداگربن گئے ہیں، انہوں نے  ڈی سی او بہاولپور، ایس پی ٹریفک ڈی ایس پی ٹریفک بہاولپور سے فوری اصلاح احوال کامطالبہ کیا۔
تازہ ترین