• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کی اظہارتشکر ریلی

فیصل آباد(نامہ نگارخصوصی)آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے زیر اہتمام اظہارتشکر ریلی نکالی گئی ۔قیادت مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد ، ریجنل چیئرمین رانا غلام جعفر اور ریجنل سیکرٹری سرفراز احمد ہندل نے کی۔ریلی سرگودھا روڈ سے ہوتی ہوئی کینال روڈ فیسکو ہیڈکوارٹر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔جنرل سیکرٹری خورشید احمد نے کہا کہ زندگی کا مشن مزدور کی خدمت ہونا چاہئے مخالف یونینز کو ریفرنڈم کا کھلا چیلنج ہے۔فیسکو ملازمین کی اپ گریڈیشن کا معاملہ کافی مدت سے التواء کا شکار تھا تاہم تمام مزدوروں کے تعاون سے اپ گریڈیشن کا مسئلہ حل ہو گیا ہے اور حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس پر حکومت ،فیسکو افسران سے اظہار تشکر کرتے ہیں۔سرفراز ہندل نے کہا کہ غیور محنت کشوں کی بدولت کامیابی کی روایت کو برقراررکھیں گے اور مزدوروں کے حقوق کے حصول کا مشن جاری رکھا جائے گا۔
تازہ ترین