• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹر ریڈرز کو موبائل الاؤنس ، موٹرسائیکل دئیے جا ئیں ، میاں افتخار

فیصل آباد(نامہ نگارخصوصی)فیسکو میٹرریڈرز کیلئے دو سکیل اپ گریڈشن خوش آئند ہے مگر 30سے 35سال ملازمت کرنے والے میٹر ریڈرز کی بطور میٹر ریڈر اور اسی سکیل میں ریٹائرمنٹ لمحہ فکریہ ہے جس کے تدارک کے لئے ان کی ترقی کا مناسب فارمولا وضع کرنا اشد ضروری ہے ۔یہ باتیں واپڈا ایمپلائز پاور یونین کے جنرل سیکرٹری میاں افتخار احمد نے فیسکو میٹر ریڈر ز کے وفد ملاقات کے دوران کہیں ۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ دیگر ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی طرح فیسکو کے میٹر ریڈرز کو بھی پانچ ہزار روپے موبائل الاؤنس اور موٹرسائیکل مہیا کئے جائیں۔ہر سب ڈویژن میں میٹرریڈرز کی تعیناتی منظورشدہ یارڈ سٹک کے مطابق کی جائے ۔یونین کے دیگر نمائندگان رانا وکیل، عبدالجبار، ابورذر رحمان، راؤ نصرت، مجید سالک، رانا احسان، چوہدری خالد، رانا قاسم، رانا افتخار، سلیم اقبال، شفیق بھٹی، جاوید گل، سعود سپرا، رانا ارشد، ملک ناصر حیات، خلیل نون، سلیم ہنجرا، رانا جاوید، احسان ملک، مصطفی چوہان نے بھی خطاب کیا ۔
تازہ ترین