• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ظلم و جبر کا نظام جلد سمندر برد کر دیا جائے گا ،رفیق نجم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)تحریک منہاج القرآن پی پی 71 کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس صدر پی پی 71ملک سرفراز قادری کی زیر صدارت ہوا۔نائب ناظم تحریک منہاج القرآن پاکستان انجینئر محمد رفیق نجم ، ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن حافظ رب نواز انجم اور ملک سرفرازقادری نے کہا کہ پاکستان میں مصطفوی انقلاب کے لیے علماء، مشائخ ،مزدور، کسان اور مظلوم طبقات کو باہرنکلناہوگا ۔ ڈاکٹرمحمد طاہر القادری پاکستانی قوم کے مسیحا ہیں وہ وقت دور نہیں جب ظلم و جبر کے نظام کو سمندر برد کیاجائے گا۔ ظالم اور دھاندلی زدہ نظام کے خلاف عوامی تحریک کی جانی و مالی قربانیاں قوم کو یاد ہیں۔ ہم اپنی قربانیوں کو کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ اس موقع پر ہر یونین کونسل میں تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک کے دفاتر اگلے ماہ تک کھو لنے کا ہدف مقرر کیا گیا ۔
تازہ ترین