• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر میڈیٹ ضمنی امتحان کیلئے 51مراکز قائم ، 8حساس قرار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)امتحان انٹرمیڈیٹ کمپوزٹ ضمنی 22 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ اس سلسلہ میں تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد ظفر اقبال طاہرکے مطابق طلباء وطالبات کیلئے جھنگ‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ‘ چنیوٹ اور فیصل آباد کے اضلاع میں کل51 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 8 کو حساس قرار دیا گیا ہے ۔امتحان کی شفافیت کو برقرار رکھنے اور شکایات کے ازالہ کیلئے ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد سمیت چاروں اضلاع میں کنٹرول رومز بھی قائم کر دیئے گئے ہیں۔ ریگولرطلباء وطالبات کو ان کے تعلیمی اداروں کی وساطت جبکہ پرائیویٹ طلباء وطالبات کو ان کے داخلہ فارموں پر دیئے گئے گھروں کے پتہ جات پر رول نمبر سلپیں ارسال کر دی گئی ہیں ۔
تازہ ترین