• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ پانامہ سکینڈل کا فیصلہ جلدکرے ، سردار ظفر

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سردار ظفر حسین خان نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑاسکینڈل ہے۔ سپریم کورٹ لمبی تاریخیں ڈال کر قوم کے ساتھ مذاق نہ کرے ۔سپریم کورٹ نے فیصلہ نہ دیا توفیصلے سڑکوں پر ہوں گے۔ملک اس نازک صورت حال میں کسی بھی بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ملک بچانا ہے توسپریم کورٹ اس سکینڈل کا جلد ازجلدفیصلہ کرے ۔قوم کا سپریم کورٹ سے اعتبار اٹھ گیا تو یہ بہت بڑا المیہ ہوگا۔ چیف جسٹس آف پاکستان کے نام لکھے گئے خط میں انہوں نے کہا کہ حکومتی ٹولے کی کرپشن نے قوم کو حکمرانوں کے خلاف سڑکوں پر آنے پر مجبور کردیا ۔ عوام کرپشن کے خلاف سراپا احتجاج ہیں ۔پوری قوم کا مطالبہ ہے کہ کرپشن کے خاتمہ اور کرپٹ مافیا سے نجات کے لئے احتساب کا ایک مستقل نظام بنایا جائے۔
تازہ ترین