• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو حالات خراب ہو جائیں گے، حامد رضا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف پارلیمنٹ کے پیچھے چھپنے کے بجائے قوم کو کرپشن کا حساب دیں۔پہلے احتساب پھر انتخاب قوم کے دل کی آواز ہے۔ پاکستان کو سب سے زیادہ خطرہ حکمرانوں کی کرپشن سے ہے۔ عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو حالات خراب ہو جائیں گے۔ نیشنل ایکشن پلان سول حکومت کی مصلحتوں کا شکار ہو چکا ہے۔ فوج کی مخالفت میں نواز شریف ، الطاف ، اچکزئی اور زرداری ایک پیج پر ہیں۔
تازہ ترین