• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

25 برسوں سے زائد ملازمت کے حامل، کے ڈی اے ملازمین کی اکثریت ترقی سے محروم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے ڈی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ 14 برسوں میں کے ڈی اے کے ملازمین کے ساتھ بہت ناروا اور سوتیلی اولاد کا سلوک کیا گیا۔ 20، 25 سالوں سے زائد ملازمت کے حامل کے ڈی اے ملازمین کی اکثریت ترقی اور سینیارٹی کی بنیاد پر تقرریوں سے محروم رہی۔ ترجمان نے کہا کہ گزشتہ 14 برسوں  کے دوران کے ایم سی کے ملازمین جن کی بنیادی ملازمت  کے ایم سی میں ہوئی انہیں  بذریعہ تبادلہ ان ملازمین کو کے ڈی اے سے تنخواہ دلائی گئی۔ اس طرح کے ڈی اے کے ملازمین کے لئے ان کی جائز ترقیوں کے لئے کوئی گنجائش نہیں چھوڑی گئی اور نتیجتاً کے ڈی اے کے ملازمین کی اکثریت سے بڑی ناانصافی ہوئی،ترجمان نے کہا کہ کے ایم سی میں اسامی نہ ہوتے ہوئے بھی ملازمت میں رکھے گئے اہلکاروں اور کے ایم سی کی بنیادی ملازمت کے حامل اہلکاروں کی کے ایم سی میں ترقی کے بعد کے ڈی اے میں تقرر کئے گئے اور تنخواہ لینے والے تقریباً 300 اہلکاروں کو کے ڈی اے کی بحالی کے بعد ان کے اصل محکموں یعنی کے ایم سی میں واپس کیا گیا جن 300 ملازمین کو ان کے بنیادی تقرری اورترقی دینے والے ادارہ کے ایم سی واپس کیا گیا۔ 2002ء سے 2011ء تک سٹی گورنمنٹ کے وقت اور 2011ء سے 2016ء تک کے ایم سی اور کے ڈی اے کے ملازمین دو علیحدہ قوانین کے تحت ملازمت اور ترقی کے مجاز تھے، کے ڈی اے میں ملازمت کرنے والے 95 فیصد ملازمین کا تعلق کراچی سے ہے لیکن افسوس کہ انہیں  اون نہیں کیا گیا۔
تازہ ترین