• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف پاکستان اسٹیل کے ملازمین کا مظاہرہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹیل کے ملازمین نے پانچ ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے دفتر پر احتجاجی مظاہرہ کیا، جس کے دوران بعض مشتعل ملازمین نے آفس کے استقبالیہ کا ایک شیشہ بھی توڑ دیا، ذرائع کے مطابق جمعرات کو پاکستان اسٹیل کے ملازمین کی بڑی تعداد نے پانچ ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف سی ای او آفس پر احتجاجی مظاہرہ کیا، اس دوران بعض ملازمین مشتعل بھی ہوگئے، جنہوں نے آفس کے استقبالیہ کا ایک شیشہ بھی توڑ دیا، بعد ازاں ملازمین کے نمائندہ وفد نے قائم مقام سی ای او میجر (ر) شمسی سے ملاقات کی اور انہیں آگاہ کیا کہ تنخواہیں نہ ملنے سے وہ اور ان کے اہل خانہ کس طرح کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، سی ای او نے وفد و یقین دلایا کہ اگلے ہفتے انہیں دو ماہ کی تنخواہیں ملنے کا امکان ہے، تاہم انہوں نے یہ ادائیگی ای سی سی کی منظوری سے مشروط کی، جس کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔
تازہ ترین