• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی چینل کی اینکر پرسن کو زدوکوب کرنے پر سیکورٹی گارڈ کے خلاف مقدمہ درج

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نادرا کے عملے نے مبینہ بدعنوانی کے ریکارڈ توڑنے کے بعد شہریوں خصوصا خواتین کو بھی زد کوب کرنے کا نیا سلسلہ شروع کردیا ہے۔جمعرات کو لیاقت آباد نادرا آفس میں سیکیورٹی گارڈ نے خاتون صحافی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ تفصیلات کے مطابق گلبہار تھانے کی حدود لیاقت آباد نمبر 4میں واقع نادرا آفس میں جمعرات کو نجی ٹی وی چینل کی خاتون اینکر جب شہریوں سے نادرا آفس میں درپیش انکے مسائل معلوم کرہی تھیں تو وہاں پر موجود سیکیورٹی گارڈ نے انکو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اوردھکے دیتے ہوئے ہراساں کرنے کی کوشش کی،پولیس نے واقعے کا مقدمہ نادرا آفس کے گارڈ سید حسن عباس کے خلاف تھانہ گلبہار میں درج کرلیاہے۔ دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) کی رابطہ کمیٹی نے نیوز چینل کی اینکر پرسن اور ان کی رپورٹنگ ٹیم کے ارکان کو ناظم آباد گجر نالے پر پروگرام نہ کرنے دینے اور نادرا کے عملے اور سیکورٹی گارڈز کی جانب سے انہیں اندر داخل نہ ہونے دینے اور ہوائی فائرنگ کی شدیدمذمت کی ہے ۔ ایک مذمتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اینکر پرسن کے ساتھ نادرا عملے اورسیکورٹی گارڈز کا سلوک آزادی صحافت پر قدغن لگانے کے مترادف ہے اور حقائق کو سامنے لانے سے روکنے کا گھنائونا عمل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی پاکستان نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ اینکر پرسن اور ان کی ٹیم کے ارکان کے ساتھ ناروا سلوک اختیار کرنے والے نادر ا عملے اور سیکورٹی گارڈز کے خلاف فی الفور کارروائی عمل میں لائی جائے۔
تازہ ترین