• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لانڈھی، مال کے بٹوارے پر ڈاکوؤں نے اپنے ہی ساتھی کو قتل کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)لانڈھی میں لوٹے گئے مال کے بٹوارےپر جھگڑے کے دوران فائرنگ کر کے ڈاکوؤں نے اپنے ہی ساتھی کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق لانڈھی تھانے کی حدود لانڈھی نمبر 3میں واقع بلدیہ اسکول کے اندر سے جمعرات کو 28سالہ شخص کی سر میں گولی لگی لاش ملی ۔لاش کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کیلئے جناح اسپتال پہنچایاجہاں اسکی شناخت سید معراج ولد سید حسن کے نام سے ہوئی ۔
تازہ ترین