• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبر ڈویژن کے کارکنوں کی قربانیاں لازوال ہیں،ساتھی اسحاق

 کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم لندن پاکستان رابطہ کمیٹی  کے رکن ساتھی اسحاق نے کہا ہے کہ پارٹی کے لیبر ڈویژن کے کار کنوں کی قر بانیاں لازوال ہیں  اور اس شعبے کو از سر منظم کر کے متحرک کیا جائے گا، وہ بدھ کو لیبر ڈویژن کے اہم اجلاس سے خطاب کررہے تھےاجلاس میں 20اداروں سے تعلق رکھنے والے لیبر ڈویژن  کے نمائندوں نے شر کت کی، ساتھی اسحاق نے کہا کہ کراچی میں ستاریہ گروپ ہمیں دھمکیاں دے رہا ہے انہوں نے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن پر الزام لگایا کہ وہ ہمارے کار کنوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں، ہمیں طاقت  سےدبایا نہیں کیا جاسکتا ہے اجلاس سے لندن سے رابطہ کمیٹی کے رکن واسع جلیل، اور ڈاکٹر ندیم احسان نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین