• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصطفیٰ کمال اور گورنر سندھ کے الزامات کی تحقیقات کی جائے،عارف علوی

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)پی ٹی آئی سندھ کے صدررکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ گورنر سندھ عشرت العباد اور مصطفیٰ کمال کے الزامات کی تحقیقات کی جائے۔ ایم کیوایم نے کراچی میں لوگوں کو لسانی بنیادوں پر قتل کیا۔ 12مئی پر جو قتل و غارت ہوئی وہ سب نے دیکھی اسے بھی اس کا حصہ سمجھا جائے اس واقعے کے وقت گورنر عشرت العباد ہی تھے وہ زیادہ جانتے ہونگے صرف تعین کرنے یا چوکوں پر لٹکانے کا کہہ کر جان نہیں چھڑائی جاسکتی اصل ملزمان کو سامنے لایا جائے گورنر سے استعفے اور سب کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی کراچی ریجن کے صدر فردوس شمیم نقوی ، دعا زبیر ، جاوید اعوان ، شیخ اقبال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ گورنر نے مصطفیٰ کمال پر کرشن کے الزامات لگائے ہیں اور کہا ہے کہ انہوں نے ٹھیکے اپنے دوستوں کو دیئے اس بات سے ہم سب بھی واقف ہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ان الزامات پر تحقیقات ہونی چاہئے اور مصطفیٰ کمال نے بھی گورنر پر الزامات لگائے ہیں جن میں ان کہنا ہے کہ گورنر ابھی بھی الطاف حسین سے رابطے میں ہیں اس بات کا گورنر جواب دیں۔ ہم مطالبہ کریں گے کہ ایک خصوصی بینچ تشکیل دیا جائے جس کہ اندر یہ تحقیقات ہوں اور ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے ورنہ کراچی میں امن دیرپا نہیں رہے گا۔
تازہ ترین