• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیرزمین پانی کے استعمال پر ٹیکس ادا کرنا ہوگا، ایم ڈی واٹر بورڈ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح الدین فرید نے کہا ہے کہ شہریوں کو پانی کی منصفانہ تقسیم اور کراچی کے آخری سرے پر آباد علاقوں تک پانی کی فراہمی کیلئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں ،بلک اور ڈسٹری بیوشن میں بہتری لائی جارہی ہے ،سب سوائل واٹر(زیر زمین پانی ) سرکار کی ملکیت ہے ،اگر کوئی اس کو کاروباری مقصد کیلئے استعمال کرتا ہے تو اسے حکومت کو اس کا ٹیکس ادا کرنا ہوگا،ٹینکرز کے زریعے پانی کی فراہمی نہایت سہل بنانے کے لئے باقاعدہ ایک نظام متعارف کرایا جارہا ہے ،شہریوں کیلئے جدید مواصلاتی آلات سے لیس کمپیوٹرائزڈ سہولت سینٹرز بھی قائم کئے جائیں گے ،وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے ،ایم ڈی واٹربورڈ نے ملاقات کیلئے آنے والے وفد کو یقین دلایا کہ حب ڈیم سے 100ملین گیلن پانی کی فراہمی شروع ہوچکی ہے ، قوی امید ہے کہ اس سے شہر میں فراہمی آب کی صورتحال مزید بہتر ہوگی ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ملیر اور مضافاتی علاقوں میں زیر زمین پانی میں مطلوبہ ٹی ڈی ایس نہیں ہیں ،شہریوں کو عالمی معیار کے مطابق پانی کی فراہمی کے لئے باقاعدہ پالیسی بنائی جارہی ہے۔
تازہ ترین