| |
Home Page
منگل یکم ذیقعدہ 1438ھ 25 جولائی 2017ء
October 21, 2016 | 12:00 am
سندھ میں ایکسپلوسو فرانزگ لیب قائم کرنے کا فیصلہ

Todays Print

کراچی(مطلوب حسین /اسٹاف رپورٹر)سندھ پولیس نے دھماکہ خیز مواد کے ایگزامن کے لئے صوبے میں ایکسپلوسیو فرانزگ لیب کے قیام کے سلسلے میں پیپر فار کنسیڈریشن حکومت سندھ کو ارسال کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبےمیں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئےواقعات کے پیش نظر بم دھماکوں کی تحقیقات کے سلسلے میںسندھ پولیس نے فرانزگ ڈویژن لیب میں جدت لانے کاارادہ ظاہر کیا تھا ہے،اس ضمن میں فرانزگ ڈویژن کو مزید اپ گریڈ کرکے دھماکہ خیز مواد کو ایگزامن کرنے کا سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں سندھ پولیس کی جانب سے فزیبلیٹی رپورٹ مکمل کرکے پیپر فار کنسیڈریشن(پی سی 1) حکومت سندھ کو ارسال کردی گئی ہے۔