• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارتھ کراچی میں رفاہی اراضی پر غیر قانونی تعمیرات فوری روکنے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے نارتھ کراچی میں واقع رفاہی اراضی پر قائم غیر قانونی تعمیرات فوری طور پر روکنے کا حکم دیا ہے،عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ بادی النظر میں رفاعی پلاٹ کی اراضی پر غیر قانونی تعمیرات کی گئیں لہذا آئندہ سماعت تک مذکورہ رفاہی اراضی پر کسی قسم کی تعمیرات نہ کی جائیں ، جمعرات کو رفاہی اراضی پر قبضے سے متعلق شہری کی درخواست کی سماعت کی ، دوران سماعت انچارج پلاننگ کنٹرول سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی محمد اشرف عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور مذکورہ اراضی سے متعلق لے آوٹ پلان پیش کیے جسے عدالت نے ریکارڈ کا حصہ بناتے ہوئے ناظر کے پاس جمع کرانے کی ہدایت کی،قبل ازیں درخواست گزار محمد صدیق رفیع اور سید شہزاد مظہر کی درخواستوں کی سماعت کی، جس میں موقف اختیا رکیا گیا کہ کراچی کے شہری جہاں بنیادی سہولیات سے محروم ہیں وہیں قبضہ مافیا متعلقہ اداروں کے ساتھ ملکر رفاہی پلاٹوں پر قبضے کر رہی ہے۔ رفاہی پلاٹ جو کہ کمیونٹی لوکل سینٹر کے نام سے مختص تھا اسے نیلام کر دیا گیا اور اس پر کمرشل تعمیرات شروع کر دی گئیں حالانکہ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلوں کے مطابق رفاہی اراضی پر کمرشل تعمیرات غیر قانونی ہیں۔
تازہ ترین