• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تفتان اورکو ئٹہ میں زائرین کو سیکیورٹی فراہم کی جائے،شیعہ علماء کو نسل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کو نسل صوبہ سندھ کے نائب صدر و پو لیٹیکل سیکر ٹری محمد یعقوب شہباز نے صوبائی دفتر سے جاری بیان میں کہا کہ زائر ین کر بلا کو اس وقت تفتان اورکوئٹہ میں بلو چستان حکومت کی جانب سے شدید مشکلات کا سامنا ہے،زائرین امام حسینؑ ہزاروں کی تعداد میں گذشتہ کئی دنوں سے تافتان میں محصور ہیں خواتین ،بچے،بزرگ جوان سڑکوں پر رات بسر کر رہے ہیںدریں اثناء شیعہ علماء کو نسل پا کستان صوبہ سندھ کی جانب سے آج سندھ بھر میں نماز جمعہ کے بعد کراچی میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ اور زائرین کو کو ئٹہ میں سہو لتیں نہ ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے کراچی میں مر کزی مظاہرہ خوجہ اثناء عشری مسجد کھارادر میں منعقد کیا ہوگا۔
تازہ ترین