• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لولی لنگڑی جمہوریت آمریت سے بہتر،بساط لپیٹنے نہیں دیں گے، ثروت قادری

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے مرکز اہلسنت پر شاہ فیصل کالونی سے آئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں تاہم جمہوریت کی بساط لپیٹنے نہیں دینگے، لولی لنگڑی جمہوریت آمرانہ دور سے بہتر ہوتی ہے ،پر امن احتجاج کا حق ہر شہری وجماعت کو ملک کا آئین اور جمہوریت دیتی ہے ،کرپشن ایسی لعنت ہے جس کی وجہ سے غربت میں اضافہ اور دہشتگردی کو آکسیجن ملا ہے ،ضرب عضب آپریشن کی کامیابی کو پوری دنیا نے سراہا ہے ،کرپشن کی روک تھام اور لوٹی گئی رقم واپس لانے کیلئے پاک فوج کواختیارات دیئے جائیں ،ملک کی معیشت کو ترقی واستحکام کرپشن کے خاتمے سے ہی ملے گا ،معاشی مصنوعی استحکام کو نہیں مانتے 9کروڑ سے زائد عوام غربت کی سطح سے نیچے کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں ،پائیدار امن ،کرپشن کا خاتمہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی کو آگے لیکر جائیگا ،حکمران کرپشن کی روک تھام اور ملک کی لوٹی گئی دولت واپس لانے کیلئے تمام تر اقدامات کو یقینی بنائیں ۔
تازہ ترین