اسلام آباد(عاطف شیرازی ) پیمر انے ڈی ٹی ایچ لائسنسز کے اجراء کے حوالے سے درخواستوں کی جانچ پڑتال کا عمل شروع کردیا ہے،ڈائریکٹ ٹو ہوم لائسنسز کے حوالے سے پیمرا کی ڈی ٹی ایچ کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز پیمرا ہیڈکوارٹر میں ہوا،اجلاس میں ڈائریکٹ ٹو ہوم لائسنسز معاملات زیر غورآئیں اور ڈی ٹوایچ کے لائسنسزکیلئے دی گئی درخواستوںکی چھان بین کی گئی اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیاکہ ڈی ٹی ایچ کے لائسنسز کے لیے بولی کا عمل 23 نومبر2016 کو شروع کیا جائے گا ۔