• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈسٹریل اسٹیٹ کی ہر فیکٹری کو باقاعدہ ٹیکس گوشوارہ جمع کرانا ہوگا، ہارون اختر

اسلام آباد (حنیف خالد) وزیراعظم کےخصوصی معاون برائے ریونیو ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ ملک بھر کی انڈسٹریل اسٹیٹس کی فیکٹریوںکے مالکان کو ٹیکس گوشوارے جمع کرانا ہونگےجس کے نتیجے میں ٹیکس گزاروں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوگا۔ یہ بات قانون کے صریحاً خلاف ہے کہ تین تین سو کارخانہ دار انڈسٹریل اسٹیٹس کی اپنی فیکٹریوںکی آمدنی پر ایف بی آر کو ٹیکس ادا نہ کریں۔ ایف بی آر ان کے جملہ جائز مسائل حل کرے گا وہ انڈسٹریل اسٹیٹس کی فیکٹریوں کے مالکان کے وفد سے جمعرات کو بات چیت کر رہے تھے۔ اس موقعہ پر ایف بی آر کے چیئرمین نثار محمد، ممبر ان لینڈ ریونیو پالیسی رحمت اللہ خان وزیر، انکم ٹیکس سیلز ٹیکس کے چیفس صاحبان بھی موجود تھے۔
تازہ ترین