• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں برمی لالٹین میلے کا انعقاد

اسلام آباد (صالح ظافر) وفاقی دارالحکومت کے مقامی ہوٹل میں میانمار (برما) کا قومی لالٹین میلہ (لینٹرن فیسٹیول) منعقد کیا گیا جبکہ اس موقع پر تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔ برمی سفیر وین نین اور ان کی شریک حیات نو نی نے تقریب سے خطاب کیا اور اس دن کی اہمیت سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ مختلف ملکوں کے سفیروں اور ہائی کمشنرز نے تقریب میں شرکت کی۔ چیئرمین پی ٹی اے سید اسماعیل شاہ، عزیز بولانی، سینیٹر انور بیگ، سعودی عرب کے سفیر، ملائیشیا کے ہائی کمشنر اور دیگر شخصیات نمایاں تھیں۔ مہمانوں نے پاکستان کی سیاسی صورتحال اور ملکی حالات پر تبادلہ خیال کیا۔
تازہ ترین