| |
Home Page
اتوار 03 محرم الحرام 1439ھ 24 ستمبر 2017ء
October 21, 2016 | 12:00 am
حب: اعلیٰ حکام سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل

Todays Print

حب ( نامہ نگار) معمودنی قبیلے کی سرکردہ شخصیت چیف وڈیرہ کریم بخش شیخ ،محمد عیسیٰ شیخ ،محمد صادق شیخ ودیگر  نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہےکہ ہماری زمین موضع بوچیری تحصیل اوتھل میں واقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اراضی ہماری جدی پشتی ہے کچھ بااثر لوگ اپنی شازشوں سے محکمہ جنگلات سے ملی بھگت کرکے ہم پر جھوٹے مقدمے بنوا رہے ہیں مگر ہم اس سے کبھی  دستبردار نہیں ہونگے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ بااثر لوگ  ڈرامہ رچاکر ہم لوگوں سے سیاسی انتقام لینا چاہتے ہیں لیکن ہم انہیں بتانا چاہتے ہیں کہ ہم ڈرنے والے نہیں۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان ،وزیراعلیٰ بلوچستان  اور دیگر اعلی حکام سے  اپیل کی ہے کہ ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔