| |
Home Page
جمعہ 26 ربیع الاوّل 1439ھ 15 دسمبر2017ء
October 21, 2016 | 12:00 am
روس نے امریکا سے پلوٹونیم معاہدہ معطل کردیا

Todays Print

ماسکو(جنگ نیوز)روسی پارلیمنٹ نے امریکا کے ساتھ پلوٹونیم معاہدہ معطل کرنے کی منظوری  دے دی ہے جس کے بعد دونوں ممالک میں باقاعدہ طور پر معاہدہ ختم ہوجائے گا ،میڈیا کے مطابق روس کے ایوان زیریں ڈوما نے امریکا کے ساتھ جوہری ہتھیار بنانے کی سطح کے پلوٹونیم کے استعمال سے متعلق معاہدے کی معطلی کے بارے میں صدر ولادی میر پیوٹن کے دستخطوں سے بھیجے گئے فرمان کی متفقہ منظوری دے دی ہے،  صدر پیوٹن نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ واشنگٹن کی غیر دوستانہ کارروائیوں کے نتیجے میں اسٹریٹیجک استحکام کے لیے خطرات ابھر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ اگر امریکا، روس کی سرحدوں کے قریب تعینات اپنی فورسز ہٹا نے  اور روس مخالف پابندیاں ختم کر نے کی یقین دہانی کراتا ہے ہے تو معاہدہ بحال ہو سکتا ہے،روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے قانون سازوں کو بتایا کہ اگر واشنگٹن نے روس کے خلاف پابندیوں کو سخت کیا تو ماسکو ایسے اقدامات کر سکتا ہے جو امریکا کے لیے تکلیف دہ ہوں، امریکا اور روس کے درمیان 2000 میں طے پانے والا معاہدہ دونوں جوہری قوتوں سے اپنے دفاعی پروگراموں میں ہتھیاروں کی سطح کی پلوٹونیم کے غیر دفاعی استعمال سے متعلق ہے، اس معاہدے میں یہ تقاضا کیا گیا ہے کہ وونوں ملک اعلیٰ معیار کے پلوٹونیم کی ایک خاص مقدار کو، جسے ہتھیار بنانے میں استعمال کیا جا سکتا ہے، غیر فوجی استعمال میں لانے کے پابند ہوں گے، جس کی 2010 میں تجدید کی گئی تھی۔