• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آبادہائیکورٹ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو فیلڈ مارشل بنانے کی درخواست خارج

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو فیلڈ مارشل بنانے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئین  میں فیلڈ مارشل کا کوئی عہدہ نہیں ۔ عدالت مقننہ کو قانون سازی کی ہدایت جاری نہیں کر سکتی۔  جسٹس عامر فاروق نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو گزشتہ روز سنایا گیا۔
تازہ ترین