• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نان اسٹیٹ ایکٹرکی بات کرنیوالے بے شرمو!فوج کو بدنام کررہے ہو‘عمران

فیصل آباد(ایجنسیاں)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کے وزیر کہتے ہیں کہ 2 نومبر کو فوج نان اسٹیٹ ایکٹرز بھیجے گی‘ بے شرموں! تم فوج کو بدنام کر رہے ہو‘ تم وہی بات کررہے ہوجوہمارے دشمن چاہتے ہیں‘اگر میں وزیر اعظم ہوتا تو پی ٹی آئی کا جنون دیکھ کر خوف آتا ‘نیا پاکستان زیادہ دورنہیں‘2نومبرکو ملکی مستقبل کا فیصلہ ہوگا‘حکومت کومزیدنہیں چلنے دیں گے ‘نواز شریف کا استعفیٰ ضروری ہے کیونکہ کرپٹ آدمی ملک کا وزیراعظم بن کر ملک کا نظریہ تباہ کر دیتا ہے‘نئے پاکستان میں وزیراعظم اور وزیروں سے احتساب شروع ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں  نے جمعرات کو فیصل آباد میں ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تازہ ترین