• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
 کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ترجمان گورنر ہائوس نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان پر لگائے جانے والے الزامات کی تردید کرتے ہوئے انہیں من گھڑت ، جھوٹ اور لغو قرار دیا ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ گورنر سندھ صوبہ میں امن و امان کے قیام اور عوامی فلاح و بہبو د کے لئے شروع کئے گئے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ گورنر سندھ نیشنل ایکشن پلان کے تحت جاری آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہیں جس کے تحت جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا تفریق کارروائی کو یقینی بنایا گیا ہے اور اسے مجرموں کے خاتمہ تک جاری رکھا جائے گا ۔
تازہ ترین