کراچی( اسٹاف رپورٹر)ایم کیوایم (پاکستان ) کے حق پرست ارکان قومی اسمبلی نے اسٹیٹ بینک کے چار اہم ذیلی شعبوں کی لاہور منتقلی کے خلاف قومی اسمبلی میں قرار داد جمع کرادی ہے ۔ یہ قرار داد حق پرست ارکان قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین اور سلماج مجاہد بلوچ نے قومی اسمبلی میں اپنے دستخط کے ساتھ جمع کرائی ہے ۔ قرار داد میں اسٹیٹ بینک کے چار اہم ذیلی شعبوں کی لاہور منتقلی روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور اسے متعصبانہ اقدام قرار دیا گیاہے ۔