| |
Home Page
پیر 25 محرم الحرام 1439ھ 16 اکتوبر 2017ء
October 21, 2016 | 12:00 am
پی ایس 11 شکارپور پر ضمنی انتخابات،پی پی کے امتیاز احمد شیخ کامیاب

Todays Print

شکارپور(نامہ نگار) شکارپور کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدوار امتیاز احمد شیخ8806 ووٹ کی برتری سے کامیاب قرار پائے۔ تفصیلات کے مطابق شکار پور میں پی ایس 11پر ضمنی انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے صبح آٹھ بجےسےشام پانچ بجے تک جاری رہا۔ ضمنی انتخابات کو الیکشن کمیشن اسلام آباد اور صوبائی الیکشن کمیشن کی جانب سے مانیٹر کیا گیا۔ضمنی انتخابات کے دوران دہشتگردی کے واقعات کے پیش نظر پورے حلقے میں سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔جہاں رینجرز اور پولیس اہلکاروں نے پورا دن پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر کے انتظامات سنبھالتے ہوئے اپنے فرائض بخوبی سرانجام دیئے جس کے باعث کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔