• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھکی پاور پلانٹ کیلئے فرانس سے دوسرا ہیوی ڈیوٹی ٹربائنز درآمد

اسلام آباد(ناصر چشتی، خصوصی نمائندہ)  د نیا کے موثر ترین ہیوی ڈیوٹی گیس ٹربائنز جی ای 9HA.01 کا دوسرا یونٹ ،بیلفورٹ (فرانس) سے پاکستان پہنچ گیا ہے جو پنجاب میں 1,180 میگا واٹ بھکی کمبائنڈ سائیکل پاور پلانٹ کا حصہ بنے گا۔ اس سے قبل اگست میں بھکی پراجیکٹ شروع ہونے کے ایک سال سے بھی کم عرصے میں ایک اور یونٹ یہاں پہنچا تھا کہ یہ دونوں یونٹ 2017 میں تجارتی پیمانے پر آپریشن میں آ جائیں گے۔ تکمیل کے بعد بھکی پاور پلانٹ  ملک میں بجلی کی موجودہ قلت 20 فیصد تک پورا کرے گی اور حکومت کے ویژن2025 کے تحت  90 فیصد آبادی تک بجلی کی رسائی میں مددکرے گی۔ اس سلسلہ میں حکومت پنجاب نے ہاربن الیکٹرک انٹرنیشنل کمپنی لمیٹڈ(HEI) کے ساتھ معاہدہ کیا تھا۔ ایچ ای آئی اس پلانٹ کیلئے انجینئرنگ، پروکیورمنٹ اور کنسٹرکشن کی سروسز فراہم کر رہی ہے۔
تازہ ترین