• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹڈاپ اسکینڈل کے 20 مقدمات میں مفرور ملزمان کو پیش کرنے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ ميں ٹڈاپ اسکینڈل کے 20مقدمات میں عدالت نے مفرور ملزمان کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے ایف آئی اے کوحکم دیا ہےکہ آئندہ سماعت پر ملزمان کو عدالت میں پیش کریں ۔ وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں ٹڈاپ اسکینڈل کیس کے مقدمات کی سماعت ہوئی ۔عدالت نے سابق ڈی جی ٹڈاپ عبدالکریم دائود پوتا کی عدم حاضری کے باعث انکی ضمانت منسوخ کردی۔ عدالت نے عبدالکریم دائود پوتا کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔ جبکہ عدالت نے عبدالکریم دائودپوتا اور طارق اقبال پوری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایف آئی اے کو حکم دیا ہے کہ مفرور ملزمان کو آئندہ سماعت پر گرفتار کر کے عدالت میں پیش کریں۔ عدالت نے کیس کی سماعت 17 نومبر تک ملتوی کردی۔ عدالت نے اس کیس میں عبدالکریم اور یوسف رضا گیلانی کے فرنٹ مین فیصل صدیقی کو مقدمات میں مفرور قرار دیا ہے۔
تازہ ترین