• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی عدالت نے33مسلمانوں کو زندہ جلانے والے 14ہندو انتہا پسند رہا کردیئے

احمد آباد(اے ایف پی)ایک بھارتی عدالت نے ہندو مسلم فسادات کے دوران 33مسلمانوں کو زندہ جلانے والے14ہندو انتہا پسندوں کو رہا کردیا۔ 2002میںمغربی گجرات میںایک ہندو زائرین کی ٹرین کو آگ لگنے کے واقعہ کے بعدہونیوالے فسادات میں ایک جھونپڑی کومشتعل ہجوم نے آگ لگا دی تھی جس میں مسلمانوں نے پناہ لی تھی اس واقعہ میں 28افرادموقع پر جل گئے تھے جبکہ باقی 5مسلمان زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہوگئے تھے۔وکیل صفائی کے مطابق عدالت نے 17میں سے 11افرادکو شک کا فائدہ دیتے ہوئے جبکہ 3کو ثبوت ناکافی ہونے کی بنیاد پر اس مقدمے سے رہاکردیا۔گجرات کی ایک عدالت نے 2011میںاس جرم میں 17انتہاپسندوں کوعمر قید کی سزا سنائی تھی ۔
تازہ ترین