• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا میں پاکستانی اسٹاک مارکیٹ دیگر ملکوں کے مقابلے میں بہترین کارکردگی کی حامل قرار

اسلام آباد (جنگ نیوز) رواں سال پاکستان ایشیا کے اسٹاک مارکیٹس میں بہترین کارکردگی دکھانے والا ملک بن گیا ہے اور اس کا گراف اوپر کی جانب بڑھ رہا ہے۔ غیر ملکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق، امرجنگ مارکیٹس کے جس گروپ کا پاکستان 2017ء میں رکن بننے جا رہا ہے ان تمام ممالک کے مقابلے میں پاکستانی اسٹاک مارکیٹ کی کارکردگی بہترین رہی ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں رواں سال 27؍ فیصد کا اضافہ ہوا جس سے یہ 2016ء میں ایشیا کا بہترین کارکردگی کا حامل ایکوئٹی مارکیٹ قرار پایا۔ پاکستانی اسٹاک مارکیٹ کی ساکھ میں اس وقت مزید اضافہ ہوا جب ایم ایس سی آئی انکارپوریٹڈ نے اعلان کیا کہ وہ مئی 2017ء سے پاکستان کو اپنے بینچ مارک میں شامل کرے گا۔
تازہ ترین