• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ملک کو بدنام کرنیوالے مدارس کے سرپرستوں کیخلاف کارروائی کرے،زاہد خان

سلام آباد( خصوصی نمائندہ) عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات  سینٹر زاہد خان نے کہا ہے کہ حقیقی سیاسی قوتوں کو دیوار سے نہ لگانے کا مطالبہ مان لیا جاتا تو دہشت گردوں کے سرپرستوں ، سہولت کاروں کو نکیل ڈالی جا سکتی تھی ۔ بدقسمتی سےکالعدم تنظیموں کو آزادانہ طور پرسیاسی سرگرمیوں سے لے کر حکومت بنانے کی کھلی اجازت دی گئی اگر عوامی نیشنل پارٹی کے خدشات پر کان دھرے جاتے تو آج پارلیمنٹ اوربالخصوص خیبر پختونخوا حکومت میں دہشت گردوں کے سیاسی ونگز موجود نہ ہوتے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے دہشت گردوں کے سرپرست مدرسہ کو سرکاری بجٹ سے 30 کروڑ روپے کی ادائیگی اور صوبائی اتحادی حکومت کی انتہاپسندوں کی کھلے عام مدد روکنے میں وفاقی حکومت اور ریاست کی خاموشی سوالیہ نشان ہے ۔دہشت گردوں کے سرپرست سیاست کی آڑ میں ملک کا نظام درہم برہم کرنا چاہتے ہیں ۔وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کی طرف سے عمران خان کے مدارس کے طلبا کے ذریعے اسلام آباد بند کرنے کے بیان پر زاہد خان نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب بھی وقت ہے کہ وفاقی حکومت قومی سلامتی کے ذمہ دار ریاستی اداروں کے ذریعے پاکستان کو بدنام کرنے والے مدارس کے سرپرستوں کے خلاف کارروائی کریں ۔ 
تازہ ترین