• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوکراچی میں واقع فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 2؍ مزدور جھلس کر جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیوکراچی میں واقع فیکٹری میں کا م کے دورن بوائلرپھٹنے سے زور دار دھما کا، دو مزدور جھلس کرجاں بحق  جبکہ تین زخمی ہوگئے دھماکے کی آواز دور دورتک سنی گئی اور علاقے میں بھگدڑ مچ گئی اور شدید خوف وہراس پھیل گیا اطلاع ملنے پر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق گبول ٹاون تھانے کی حدود نیو کراچی شفیق کالونی سیکٹر16.Bمیں قائم کیاٹون انجینئرنگ نامی کمپنی میں کام کے دوران بائلر اچانک زور دار ددھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی اور چھت کا ایک حصہ گر گیا جس کے ملبے تلے دب کر اور جھلس کر 2مزدور موقع پرہی جاںبحق اور 3مزدور شدید زخمی ہو گئے ،دھماکےسے علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ، اطلاع ملتے ہی رینجرز اور پولیس کے عملے نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر صورتحال پر قابو پالیا،اور فوری طور پر ریسکیو اہلکاروں اور فائر بریگیڈ کے عملے کو طلب کرکے لاشوںاور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا ،جبکہ فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا،پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے مزدوروں کی شناخت 30سالہ رفیق اور 38سالہ سلمان کے ناموں سے کی گئی ،جبکہ زخمیوں میں رشید ،منصور اورایک نامعلوم مزدور شامل ہیں پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے مزدور اورنگیٹاون کے رہائشی تھے ،جبکہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دیں ، پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔
تازہ ترین